گلوبٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں دوبارہ درخواست ضمانت دائر کردی 

گلوبٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں دوبارہ درخواست ضمانت دائر کردی 
گلوبٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں دوبارہ درخواست ضمانت دائر کردی 
لاہور (نامہ نگار خصوصی) سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ میں ملوث گلو بٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں دوبارہ درخواست ضمانت دائر کر دی ۔ شاہد عزیز عرف گلو بٹ نے کاشف عباس زید ی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے گلوبٹ کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت 5برس اور دیگر جرائم کی دفعات کے تحت مجموعی طور پر6 برس قید کی سزا سنائی ہے، درخواست گزار کے مطابق گاڑیوں کی توڑ پھوڑ دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتی لیکن اس کے باوجود ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس اس سے سزا سنائی، سزا کے خلاف اپیل بھی لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواءہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سزاکے خلاف اپیل کے حتمی فیصلے تک گلو بٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ گلوبٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں 19مارچ کو بھی درخواست ضمانت دائر کی تھی جو بعد میں رجسٹرار آفس کے اعتراض کے بعد واپس لے لی گئی تھی۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...