ایم کیو ایم کارکنوں کو سمجھائے ، تشدد جمہوریت کی نفی ہے: شاہ محمود قریشی

ایم کیو ایم کارکنوں کو سمجھائے ، تشدد جمہوریت کی نفی ہے: شاہ محمود قریشی
ایم کیو ایم کارکنوں کو سمجھائے ، تشدد جمہوریت کی نفی ہے: شاہ محمود قریشی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اپنے کارکنوں کو سمجھائے، تشدد جمہوریت کی نفی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی کیمپ پر حملے کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے اپنے ہی گورنر کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دیں، ایم کیو ایم اپنے کارکنوں کو سمجھائے کہ تشدد جمہوریت کی نفی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ جنرل الیکشن میں کراچی کے ہر حلقے سے اپنا امیدوار کھڑا کریں گے۔ 2013ءکے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ جوڈیشل کمیشن کے قیام پر مطمئن ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن تمام حقائق سے پردہ اٹھائے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں