مغرب اور ایران کے جوہری معاہدے پر عملدرآمد سے خطے میں استحکام آئے گا: دفتر خارجہ

مغرب اور ایران کے جوہری معاہدے پر عملدرآمد سے خطے میں استحکام آئے گا: دفتر ...
مغرب اور ایران کے جوہری معاہدے پر عملدرآمد سے خطے میں استحکام آئے گا: دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی دفتر خارجہ نے ایران اور مغرب کے درمیان اتفاق جوہری تنازعے پر رائے کا خیر مقدم کیا ہے اور اس پر عملدرآمد سے خطے میں استحکام کی امید کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خا رجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے جوہری تنازع کے حل کا حامی رہا ہے اور امید ہے کہ فریم ورک پر اتفاق کے بعد جون تک معاہدہ طے پا جائے گا۔ انہوں نے مذاکرات کی کامیابی کا خیرمقدم کیا اور اس معاہدے پر عملدرآمد سے خطے کی صورتحال میں استحکام پیدا ہونے کی توقع کا اظہار بھی کیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -