این اے 246، وفاقی حکومت نے سیکیورٹی رینجرز کو سونپنے کی پیشکش کر دی

این اے 246، وفاقی حکومت نے سیکیورٹی رینجرز کو سونپنے کی پیشکش کر دی
این اے 246، وفاقی حکومت نے سیکیورٹی رینجرز کو سونپنے کی پیشکش کر دی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے246 میں ضمنی انتخابات کیلئے سیکیورٹی کی ذمہ داری رینجرز کو سونپنے کی پیشکش کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر وفاقی سیکرٹری داخلہ نے سندھ حکومت سے رابطہ کیا اور این اے 246 میں ضمنی انتخابات کے مو قع پر سیکیورٹی کی ذمہ داری رینجرز کے حوالے کرنے کی پیشکش کی۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ این اے 246میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ جمہوری اقدار کے منافی ہے، ہر سیاسی جماعت کو کراچی میں جلسہ کرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اجازت دی تو جلسے جلوسوں کیلئے بھی سیکیورٹی کی ذمہ داری رینجرز کے حوالے کی جائے گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں