افغانستان سے جرمنی جانے والے ایساف کنٹینرز کا سامان چوری
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان سے جرمنی جانے والے ایساف کنٹینرز کا سامان چوری ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے پورٹ قاسم پر چھاپہ مارا تو پتا چلا کہ ایساف کے کنٹینرز سے سامان غائب ہے اور اس کی جگہ کنٹینرز میں ریت،سیمنٹ کے بلاک اور لکڑیاں بھر دی گئی ہیں ۔کسٹم حکام نے ایساف نمایندوں کی مو جودگی میں کنٹینرز کی تلاشی تو پتا چلا کہ سامان چوری ہوگیا ہے ۔کسٹم حکام نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
یمن کے معاملے پر ترک صدر کا دورہ ایران اہمیت کا حامل ہے:سرتاج عزیز