یاماہا موٹرز نے پاکستان میں نئی 125سی سی کی سیریز کی تیسری موٹر سائیکل 125ZYB متعارف کروا دی

یاماہا موٹرز نے پاکستان میں نئی 125سی سی کی سیریز کی تیسری موٹر سائیکل 125ZYB ...
یاماہا موٹرز نے پاکستان میں نئی 125سی سی کی سیریز کی تیسری موٹر سائیکل 125ZYB متعارف کروا دی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )یاماہا موٹرز نے پاکستان میں نئی 125سی سی کی سیریز کی تیسری موٹر سائیکل 125ZYB متعارف کروا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل متعارف کروانے کے لیے لاہور میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔کمپنی کے مطابق اس سیریز کے پچھلے ماڈلز YBR125 اور YBR 125G توقعات کو اس طرح پورا نہ کر سکیں، جس طرح کی امید کی جا رہی تھی تاہم یہ بائیکس دیہی کے بجائے صرف شہری مرکز تک محدود تھیں۔یاماہا کمپنی نے نئی بائیک کی قیمت کو کم کرتے ہوئے اس کی مالیت ایک لاکھ 15 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی، تاکہ یہ مارکیٹ میں دستیاب دوسرے برانڈز کی بائیکس کے ساتھ مقابلہ کرسکے۔خیال رہے کہ حالیہ سالوں میں موٹر سائیکل کی فروخت میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔صرف گزشتہ سال 2016 میں پاکستان میں بائیکس کی پیداروا 20 لاکھ سے بھی زائد تھی۔ان موٹر سائیکلوں میں 17 فیصد 125cc کے یونٹس کی پروڈکشن ہوئی تھی۔

مزید : بزنس


loading...