شدت پسند ہندووں کو محبت بھی راس نہ آئی ،بھارت میں محبت نے دہشت گردی سے زیادہ جانیں لے لیں ،کتنے لوگ پیار کی بھینٹ چڑھے ،آپ بھی جانئے

شدت پسند ہندووں کو محبت بھی راس نہ آئی ،بھارت میں محبت نے دہشت گردی سے زیادہ ...
شدت پسند ہندووں کو محبت بھی راس نہ آئی ،بھارت میں محبت نے دہشت گردی سے زیادہ جانیں لے لیں ،کتنے لوگ پیار کی بھینٹ چڑھے ،آپ بھی جانئے

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دہشت گردی کا راگ الاپنے والے بھارت کو محبت مہنگی پڑ گئی،گزشتہ 15سالوں میں محبت نے دہشت گردی سے 6گنا زیادہ لوگوں کی جان لے لی ۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں2001سے 2015تک محبت نے 38ہزار 585لوگوں کی جان لی ،بھارتی حکومت کے ریکارڈ کے مطابق 79ہزار 189بھارتیوں نے خود کشی کی جن میں سے بڑی تعداد کا تعلق محبت کرنے والوں سے تھا جبکہ 2لاکھ ساٹھ ہزار اغوا کے کیسز سامنے آئے جن میں خواتین کو محبت کی شادی کر کے اغوا کیا گیا ۔ریکارڈ کے مطابق بھارت میں ہر ساتویںقتل کے کیس میں سے ایک محبت کے نام پر قتل ،ہر 14ویں خود کشی میں سے ایک محبت کے نام پر اور ہر 47 ویں اغوا میں ایک کیس محبت کے نام سے رجسٹرڈ ہوا ۔رپورٹ میں بتا یا گیا کہ اس عرصے کے دوران دہشت گردی میں 20ہزار لوگ مارے گئے جن کی تعداد محبت میں مارے جانے والے بھارتیوں سے چھ گنا کم ہے ۔رپورٹ کے مطابق اندھرا پردیش ،اتر پردیش ،مہاراشٹرا ،تامل ناڈو اور مدھیہ پردیش میں محبت کے نام سے سب سے زیادہ قتل ہوئے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...