جولوگ یہ کام کرتے ہوئے ٹی وی نہیں دیکھتے انہیں بہت فائدہ ہوتا ہے کیونکہ ۔۔۔

جولوگ یہ کام کرتے ہوئے ٹی وی نہیں دیکھتے انہیں بہت فائدہ ہوتا ہے کیونکہ ۔۔۔
جولوگ یہ کام کرتے ہوئے ٹی وی نہیں دیکھتے انہیں بہت فائدہ ہوتا ہے کیونکہ ۔۔۔

  


نیویارک(نیوزڈیسک) اگر آپ گھر پر کھانابناتے ہیں اور کھانا کھانے کے دوران ٹی وی نہیں دیکھتے تو آپکے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ ایسی صورت میں آپ موٹے نہیںہوں گے۔ اوہائیوسٹیٹ یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ باہر کا کھانا کھانے کی بجائے گھر کے کھانے کو ترجیح دیتے ہیں اور ساتھ ہی ٹی وی دیکھنے سے اجتناب کرتے ہیں تو ایسے لوگوں میں موٹا ہونے کاخطرہ کم ہوتا ہے۔ تحقیق میں شامل 12,842افراد کا کہنا تھا کہ وہ ہفتے میں کم از کم ایک بار فیملی کے ساتھ کھاتے ہیں۔ تحقیق کاروں نے دیکھا کہ جن افراد کا کہنا تھا کہ فیملی کے ساتھ کھانے میں انہوں نے ٹی وی نہیں دیکھا تو ایسے لوگوں میں موٹا ہونے کے امکانات کم تھے جبکہ جو لوگ کھانے کے دوران ٹی وی دیکھتے تھے وہ موٹے تھے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جولوگ گھر پر بنا ہوا کھانا کھاتے تھے ان کا وزن ان افراد سے کم تھا جو بازار کے کھانے سے لطف اندوز ہوتے تھے۔ تحقیق کار ریچل ٹیومن کا کہنا ہے کہ اس بات کی اہمیت نہیںکہ آپ کتنے گھر کے کھانے کھاتے ہیں بلکہ یہ چیز زیادہ اہم ہے کہ انہیں کھانے کے دوران آپ کیا کرتے ہیں۔ ”جو لوگ گھر کا کھانا کھاتے ہیں اور ساتھ ہی ٹی وی سے اجتناب کرتے ہیں ان میں موٹاپے کے امکانات کم ہوتے ہیں جس کیو جہ کھانے کے دوران ٹی وی پر نظر مرکوز رکھناہے اور ہمیں علم ہی نہیں ہوپاتا کہ ہم زیادہ کھاگئے ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...