اس لڑکی نے اپنے کھانے سے صرف ایک چیز نکال دی اور ایسا نتیجہ نکلا کہ جان کر یہ خود حیران رہ گئی

اس لڑکی نے اپنے کھانے سے صرف ایک چیز نکال دی اور ایسا نتیجہ نکلا کہ جان کر یہ ...
اس لڑکی نے اپنے کھانے سے صرف ایک چیز نکال دی اور ایسا نتیجہ نکلا کہ جان کر یہ خود حیران رہ گئی

  


لندن(نیوزڈیسک) اس 22سالہ لڑکی لڑکی کی دو مختلف تصاویر دیکھ کر آپ حیران ہورہے ہوں گے۔ ایک تصویر میں اس کے چہرے پر ڈھیروں دانے اور مہاسے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں تمام دانے غائب ہونے کے ساتھ اس کا چہرہ خوبصورت اور جاذب نظر لگ رہا ہے۔ ریچل کرالی نامی یہ لڑکی کافی سالوں سے چہرے پر کیل مہاسوں کی مشکل کا شکار تھی اور 18سال کی عمر میں اسے ایک بیوٹی مقابلے میں شرکت کی دعوت ملی لیکن اپنے چہرے پر بدنما داغوں کی وجہ سے وہ اس میں شرکت نہ کرسکی۔ اس نے چار سال تک اس مشکل کا مقابلہ کیا اور اب انسٹاگرام پر پہلے اور اب کی تصاویر اپ لوڈ کرکے سب کو حیران کردیا۔ اس نے اپنی پوسٹ پر لکھا ہے کہ اس نے بغیر کسی دوائی، تازہ کھانے اور قدرتی طریقے سے اپنے چہرے کو خوبصورت بنایا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اپنی غذا سے مختلف چیزیں نکال کر اس نے تجربات کئے اور یہ بات ثابت ہوئی کہ چینی اور کاربوہائیڈریٹس والے کھانے جلد کے لئے سب سے زیادہ نقصان دہ ہیں لہذا اس نے یہ کھانے چھوڑ دئیے۔”تین دن تک میں نے ایسے کھانے چھوڑ دئیے اور یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ کوئی بھی نیاکیل یا مہاسا نہیں بنا۔“اس کا کہنا ہے کہ لوگ مہنگی ادویات کا سہارا تو ضرور لیتے ہیں لیکن کبھی بھی اپنی غذاکی روٹین کو تبدیل نہیں کرتے۔”کئی لوگ کیل مہاسوں والی تصاویر شرمندگی سے بچنے کے لئے شیئر نہیں کرتے لیکن میں انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ یہ ہر وقت ایسی حالت نہیں رہتی بلکہ کوشش سے چیزیں تبدیل ہوتی ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ وہ اس کے چہرے سے دانے غائب ہوچکے ہیں اور اس سال وہ Miss Prestonمیں بھی شرکت کرے گی۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...