سی پیک، چین کا وفد 5 اپریل کو پاکستان آئے گا

سی پیک، چین کا وفد 5 اپریل کو پاکستان آئے گا
سی پیک، چین کا وفد 5 اپریل کو پاکستان آئے گا

  


اسلام آباد (آئی این پی) پاک چین اقتصادی راہداری کے سلسلے میں 5اپریل کو چین کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ رہا ہے‘ وفد کے اعزاز میں پارلیمنٹ ہاﺅس میں خصوصی تقریب ہوگی‘ وفد پارلیمنٹ کی تمام اہم جماعتوں کے قائدین سے ملے گا۔ ذرائع کے مطابق پانچ اپریل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں چینی وفد کے خیر مقدم کے لئے پروگرام کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

چینی وفد پارلیمنٹ ہاﺅس میں چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی اور ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کے ہمراہ ”دیوار جمہوریت“ کا دورہ کریگا اور پاکستان میں جمہوریت کے لئے قربانیاں دینے والوں کی یاد میں دیوار جمہوریت پر پھول چڑھائے بینکوئٹ ہال میں ظہرانہ دیا جائے گا جس میں تمام اراکین سینٹ شریک ہونگے۔گا۔ وفد گلی دستور کا بھی دورہ کریگا۔ چینی وفد کی اہم سرگرمی سینٹ میں پارلیمانی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات ہے۔

عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات، سینئر صحافی نے ایسی بات پوچھ لی کہ پی ٹی آئی کارکنان نے انہیں گالیاں دینا شروع کردیں ، پھر کیا ہوا؟ آپ بھی جانئے

چیئرمین سینٹ کی قیادت میں پارلیمانی قائدین اور چینی وفد کے درمیان اہم اجلاس ہوگا چینی وفد پاک چین اقتصادی راہداری کی تمام تر تفصیلات سے سینٹ کی پارلیمانی جماعتوں کو آگاہ کریگا۔ پارلیمانی قائدین سے ان کی تجاویز لی جائیں گی۔ انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے چینی وفد کے اعزاز میں بینکوئٹ ہال میں ظہرانہ دیا جائے گا جس میں تمام اراکین سینٹ شریک ہوں گے۔

مزید : اسلام آباد


loading...