خواجہ خاور رشیدایف پی سی سی آئی’’ ریجنل قائمہ کمیٹی برائے امن وا مان‘‘ کے چےئرمین مقرر

خواجہ خاور رشیدایف پی سی سی آئی’’ ریجنل قائمہ کمیٹی برائے امن وا مان‘‘ کے ...

لاہور( کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر عامر عطا باجوہ اور نائب صدر و ریجنل چےئرمین منظور الحق ملک نے خواجہ خاور رشیدکو ایف پی سی سی آئی’’ ریجنل قائمہ کمیٹی برائے امن وا مان‘‘ کا چےئرمین مقرر کیا ہے۔خواجہ خاور رشید کو ان کی بہترین کارکردگی اور میرٹ پر منتخب کیا گیا ہے۔خاور رشید مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر اور سی پی بی ایل سی کے چےئرمین بھی ہیں۔وہ بزنس کمیونٹی کے امن و امان کے حوالے سے تمام مسائل حل کروانے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔

خاور رشید کو ایف پی سی سی آئی کے سابق ریجنل چےئرمین خواجہ ضرار کلیم، مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب کے صدر محمد علی میاں،خواجہ شاہ زیب اکرم،درشن سنگھ،عدنان بٹ،راجہ حسن اختر،طاہر ملک اور دیگر نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے کہ خاور رشید ہمیشہ کی طرح اس سال بھی کاروباری برادی کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرئے گئے۔اس موقع پر خواجہ خاور رشید نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے سے ہی ملک میں بیرونی سرمایہ کاری آئے گئی۔پاکستان60فیصد توانائی ضروریات درآمد کر رہا ہے اور اگلے دس سال میں بجلی کی طلب 45 ہزار میگاواٹ ہو جائے گی جس سے نمٹنا مشکل ہو گا۔

مزید : کامرس


loading...