تیسرے آرسی سی آئی آ ئی سی ٹی ایوارڈز کا انعقاد 11 اپریل کو ہو گا

تیسرے آرسی سی آئی آ ئی سی ٹی ایوارڈز کا انعقاد 11 اپریل کو ہو گا

راولپنڈی ( کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر راجہ عامر اقبال نے کہا ہے کہ تیسرے آرسی سی آئی آ ئی سی ٹی ایوارڈز کا انعقاد 11 اپریل کو ہو گا جس کا مقصد صنعت میں کارہائے نمایاں سر انجام دینے والی کمپنیوں اور افراد کو ایوارڈز دے کر انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے تا کہ وہ ملکی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں

راولپنڈی چیمبر میں تاجروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی( آئی سی ٹی) پاکستان میں 2.9ارب ڈالر کی مارکیٹ ہے جس کا جی ڈی پی میں حصہ1.1 فیصدہے،قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے مرکزی دفاترراولپنڈی اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے جڑواں شہر وں میں آ ئی سی ٹی کا 40فیصد کاروبار ہے ،لیکن عدم توجہی کی وجہ سے اس صنعت کو فروغ دینے کی کوئی کوشش نہیں کی جارہی راجہ عامر اقبال نے کہا کہ اس شعبے نے گذشتہ پانچ سال میں 40 فی صد ترقی کی ہے 2020تک اس انڈسٹری کو 5ارب ڈالر تک لے جایا جا سکتا ہے ہمارے نوجوان اور پروفیشنلز بھر پور صلاحیت کے حامل ہیں موبائل ایپس، ای کامرس اور ای سروسز تیزی سے ترقی پا رہے ہیں حکومت اس شعبے کی ترقی کے لیے ٹیکسوں کی چھوٹ 2025تک بڑھاے صدر راولپنڈی چیمبرنے کہا کہ راولپنڈی میں آئی ٹی پارک کے قیام کی شدید ضرورت ہے سافٹ وئیر کی ایکسپورٹ سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے اور یہ شعبہ اب ایک صنعت اختیار کر گیا ہیحکومت غیر روایتی شعبوں خاص طور پر آئی ٹی کی صنعت کو فروغ دے تاکہ ایکسپورٹس کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکے اجلاس میں سینئر نائب صدر راشد وائیں، نائب صدر عاصم ملک،چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی راجہ عمر اور ممبران چیمبر بھی موجود تھے

مزید : کامرس


loading...