کاروباری ہفتے کے پہلے روزانڈیکس میں تیزی کارحجان

کاروباری ہفتے کے پہلے روزانڈیکس میں تیزی کارحجان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن)کاروباری ہفتے کے پہلے روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارحجان دیکھاگیا اورکے ایس ای100انڈیکس48200پوائنٹس کی سطح پر بندہوا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 18 ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے سرمائے کاحجم95کھرب سے بڑھ کر96کھرب روپے پرجاپہنچا۔پیرکو کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں71.82پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجس سے کے ایس ای100 انڈیکس 48155.93پوائنٹس سے بڑھ کر48227.75پوئنٹس پر جاپہنچا۔اسی طرح39.88پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس25655.48پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس32985.40پوائنٹس سے بڑھ کر33027.98پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 18ارب 49کر وڑ 75لاکھ75ہزار476روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا حجم95 کھرب 94 ارب سے بڑھ کر 96 کھرب13 ارب30کروڑ 31لاکھ78ہزار231 ہوگیا۔
۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیرکے روز15کروڑ99لاکھ29ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو9ارب روپے تک محدودرہی جبکہ گزشتہ جمعہ 27کروڑ35لاکھ29ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو11ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیرکے روزمجموعی طوپر380کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے137کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،229میں کمی اور14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے عائشہ اسٹیل مل1کروڑ58لاکھ،بینک آف پنجاب1کروڑ17لاکھ، ازگارڈنائن1کروڑ14لاکھ،کے الیکٹرک لمیٹڈ84لاکھ30ہزاراورٹی آرجی پاک لمیٹڈ58لاکھ56ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے وائیتھ پاک لمیٹڈکے بھاؤمیں120.92روپے اورنیسلے پاکستان کے بھاؤمیں105روپے کااضافہ جبکہ یونی لیورفوڈزکے بھاؤمیں310روپے اوررفحان میظ کے بھاؤمیں137.94روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی #

مزید :

کامرس -