ایشیائی حصص بازاروں میں تیزی کا رجحان

ایشیائی حصص بازاروں میں تیزی کا رجحان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (اے پی پی) ایشیائی حصص بازاروں میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا تاہم توشیبا کی جانب سے منافع کے حوالہ سے رپورٹ کے اجراء میں تاخیر کی اطلاعات کے بعد کاروبار میں سست روی ریکارڈ کی گئی۔ بینچ مارک نکئی 225انڈیکس میں 0.14فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اور انڈیکس میں مجموعی طور پر 27.26پوائنٹس جمع ہوئے جس کے بعد انڈیکس 18336.52پوائنٹس تک پہنچ گیا ۔ ٹاپکس انڈیکس میں 0.16فیصدیا 2.38پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 1514.98پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ ہانگ کانگ کی ہینگ سینگ انڈیکس میں 70.55پوانئٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 24182.14پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

مزید :

کامرس -