میانمار کے ضمنی انتخابات میں آنگ سان سوچی کی پارٹی کی دیگر جماعتوں پر برتری

میانمار کے ضمنی انتخابات میں آنگ سان سوچی کی پارٹی کی دیگر جماعتوں پر برتری

ینگون (اے پی پی) میانمار کے ضمنی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق جمہوری رہنما آنگ سان سوچی کی پارٹی کو بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان انتخابات کو ملک میں روہنگیا کمیونٹی کے خلاف جاری حکومتی کریک ڈاؤن کے تناظر میں سوچی کے لیے ایک امتحان قرار دیا جا رہا تھا۔سوچی کی پارٹی ’نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی 2015 میں اقتدار میں آئی تھی۔ اس ضمنی انتخاب میں قومی اور علاقائی پارلیمانی اداروں کے لیے 19 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی تھی۔

حتمی نتائج جلد ہی متوقع ہیں تاہم ابتدائی نتائج کے مطابق سوچی کی پارٹی نے زیادہ تر سیٹوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...