افغانستان کے صدر اشرف غنی تین ممالک کے دورے پر روانہ ہوگئے

افغانستان کے صدر اشرف غنی تین ممالک کے دورے پر روانہ ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (اے پی پی)افغانستان کے صدر اشرف غنی تین ممالک کے دورے پر روانہ ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق صدارتی محل کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیاہے کہ صدر اشرف غنی آسٹریلیا، انڈونیشیا اورملائشیا کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہے۔اپنے دورے کے دوران وہ ان ممالک کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اورتعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر غور کریں گے۔

مزید :

عالمی منظر -