سویڈن میں بس حادثہ، 3 افراد ہلاک

سویڈن میں بس حادثہ، 3 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برن(اے پی پی)سویڈن کے شمالی حصے میں ایک بس حادثے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سڑک پر الٹ جانے والی اس بس میں 50 کے قریب طلبہ اور چند دیگر افراد سوار تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تفتیش کر رہی ہے۔ حادثے کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ بس سڑک سے نیچے اْتر گئی مگر اس کی وجہ کیا تھی یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔

مزید :

عالمی منظر -