فرانس میں امدادی ادارے مہاجرین کو ہنرسکھائیں گے

فرانس میں امدادی ادارے مہاجرین کو ہنرسکھائیں گے

پیرس(این این آئی)فرانس میں امدادی اداروں نے مہاجرین کو ہنرسکھانے کا بیٹرہ اٹھا لیا تاکہ وہ فرانس میں اپنا مستقبل بہتر انداز میں بنا سکیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں لا فابریک نومیڈنامی ایک ادارے نے پیرس کی ایک گیلری میں ایک نمائش کا انعقاد کیا جہاں ان مہاجر فنکاروں کے تیار کردہ فن پاروں کی نمائش کی جا رہی ہے اور یہ فن پارے انٹرنیٹ پر بھی فروخت کے لیے رکھے گئے ہیں۔ایک مہاجر الامین کا کہنا تھاکہ مجھے یقین نہیں تھا کہ یہاں میں کبھی اپنا کام پیش کر سکوں گا۔ ہاں مجھے زیادہ اچھا لگتا اگر میں پیرس میں اپنے کام کی نمائش ایک فن کار کے طور پر کر رہا ہوتا، نہ کہ ایک مہاجر کے طور پر۔ لیکن ظاہر ہے کہ میں اپنے فن پاروں کی نمائش پر بہت خوش ہوں۔ یہ میرے لیے ایک خواب کی طرح ہے۔الامین نامور فرانسیسی فنکار ڈے لییْو کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، جو اب اسے اپنا ہنر بھی سکھا رہا ہے۔ ڈے لییْو کا کہنا تھاکہ یہ تہذیبوں کا ملاپ ہے، جو ڈیزائنرز کے لیے بہت اہم ہے۔ الامین کا ایک منفرد اسٹائل ہے اور میں صرف اسے اپنے نقطہ نظر سے تجاویز دیتا ہوں تاکہ اس کا کام فرانسیسی مارکیٹ میں فروخت کے قابل ہو سکے۔

لا فابریک نومیڈ کی بانی اینس میسمار کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد مہاجرین کی یوں مدد کرنا ہے کہ ان کا کھویا ہوا وقار اور عزت نفس دوبارہ بحال ہو سکے۔

مزید : عالمی منظر


loading...