افغانستان :تشدد کے واقعات میں 4 انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت 68 افراد ہلاک

افغانستان :تشدد کے واقعات میں 4 انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت 68 افراد ہلاک

کابل (اے پی پی) افغانستان میں تشدد کے واقعات میں 4 انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت 68افراد ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ ارزگان کے علاقہ ترین کوٹ اورملحقہ علاقوں میں ایک ہفتے سے جاری ہونے والے آپریشن میں کم سے کم 54طالبان ہلاک اور32سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔حکام کے مطابق اس دوران طالبان کو پسپا کردیا گیاہے اوراب آپریشن کا دائرہ کار دیگر علاقوں تک پھیلایا جارہاہے۔غزنی میں طالبان کے حملے میں 4انٹلی جنس اہلکار ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق یہ اہلکار ضلع اندار میں ایک حملے کے دوران ہلاک ہوگئے۔شمالی صوبہ تخار میں ایک جھڑپ میں کم سے کم 10طالبان کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔مقامی حکام نے بتایا کہ ضلع درقاد میں سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے خلاف کارروائی کی اوراس دوران 10طالبان ہلاک ہوگئے۔

مزید : عالمی منظر


loading...