افغانستان کی حکومت نے غیر ملکی افواج کی موجودگی کے حوالے سے روس کے مطالبے کو مسترد کردیا
کابل (اے پی پی) افغانستان کی حکومت نے ملک میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کے حوالے سے روس کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل افغانستان کیلئے روسی صدر کے خصوصی ایلچی ضمیر قابلوف نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلاء کے حوالے سے طالبان کا مطالبہ جائز اورمنصفانہ ہے۔گزشتہ روز کابل میں جاری ہونے والے بیان میں افغان حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ افغانستان میں موجود غیرملکی افواج کی تعیناتی اوراس حوالے سے معاہدے کوتنقید کا نشانہ بنائے یا اسے ڈکٹیٹ کرے۔
انہوں نے کہاکہ یہ معاملہ افغان قوم کا ہے اورافغان حکومت یہ فیصلہ کریں گی کہ اسے کیا کرنا چاہئیے اورکیا نہیں۔