ماسکو میں پولیس نے مزید مظاہرین کو گرفتار کر لیا
ماسکو (اے پی پی) روسی پولیس نے ماسکو میں بدعنوانی کے خلاف احتجاج کرنے والے 25 سے زائد مزید مظاہرین کو حراست میں لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے وسطی ماسکو میں جیسے ہی کریملن کی طرف مارچ شروع کیا تو پولیس نے 25 افراد کو گرفتار کر لیا۔ مظاہرین وزیر اعظم دمتری میدویدوف کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ یورپی یونین اور امریکا نے ان مظاہرین کی گرفتاریوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والے مظاہروں کے مقابلے میں اس بار ماسکو میں مظاہرین کی تعداد کافی کم رہی۔