فرانسیسی سرمایہ کاروں کا 20رکنی وفد 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا

 فرانسیسی سرمایہ کاروں کا 20رکنی وفد 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا
 فرانسیسی سرمایہ کاروں کا 20رکنی وفد 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانسیسی سرمایہ کاروں کا 20رکنی وفد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا ہے۔ فرانسیسی سفارت خانے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے MEDEFانٹرنیشنل کا وفد 4اپریل سے6اپریل تک پاکستان میں رہے گا اور اسلام آباد ، کراچی میں اہم سیاسی اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا اس وفد کی قیادت پاک فرانس بزنس فورم کے چئیر مین اور گلوبل سروس کے صدر ایم تھیری فلیمن کر رہے ہیں ۔ توانائی، ماحولیات، بینکنگ اور فنانس، زراعت، آئی ٹی اور ہوابازی کی صنعتوں سے وابستہ تقریبا20کمپنیوں کے نمائندے اس وفد میں شریک ہیں ۔

آرمی چیف کا دورہ برطانیہ، سیاسی اور عسکری حکام سے ملاقاتیں، پاکستان خطے میں پائیدارامن و استحکام کے لئے اپنامثبت کردارجاری رکھے گا: آرمی چیف

وفد کے تین روزہ دورے کے دوران فرانسیسی کمپنیوں کو پاکستان میں کاروبار کے مواقع اور کاروباری ماحول کے بارے میں جانچنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ جبکہ وفدکو پاکستان میں سرمایہ کاری کے بارے میں بھی سمجھنے کا موقع ملے گا۔

آرمی چیف اور عمران خان کی ملاقات میں سعودی فوجی اتحاد پر بات ہوئی: کامران خان کا دعویٰ

فرانسیسی سفارت خانے سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفد پاکستانی بزنس کمیونٹی خصوصا پاکستان بزنس فورم کے حکام سے بھی ملاقات کرے گاجبکہ صوبائی و وفاقی وزرا ءکے علاوہ اہم سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ کراچی میں اس وفد کے چند صنعتوں کے دورے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

فرانسیسی سرمایہ کاروں کے وفد کا یہ دورہ گذشتہ سال ستمبر میں MEDEFکے پیرس میں موجود ہیڈکواٹر ز میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور فرانس کی کمپنیوں کے درمیان ملاقات کے ٹھوس ردعمل کے طور پر کیا گیا ہے۔

2013 کے انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ چھینا گیا،جنرل کیانی کوچیلنج کرتا ہوں اپنے اوپرعائد الزامات کی تردید کریں: ترجمان تحریک انصاف

تھیری فلیمن کے مطابق اس طرح کے وفود کے تبادلے سے دو طرفہ تعلقات میں مزید تیزی آئے گی اور پاکستان اور فرانس کے درمیان تجارتی اور صنعتی تعلقات کومضبوط بنانے کی علامت ثابت ہوں گے۔

مزید : بزنس


loading...