میکال ذوالفقارکی جانب سے طلاق کی تصدیق

میکال ذوالفقارکی جانب سے طلاق کی تصدیق
 میکال ذوالفقارکی جانب سے طلاق کی تصدیق

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکار میکال ذوالفقارنے طلاق کی تصدیق کردی ہے۔ معروف اداکار میکال ذوالفقار کے بارے میں دوروز پہلے یہ افواہ زیرگردش تھی کہ انہوں نے اپنی بیوی کوطلاق دے دی ہے جس کے بارے میں انہوں نے خاموشی اختیارکئے رکھی تاہم گزشتہ روزانہوں نے اپنے آفیشل فیس بک پر سٹیٹس دیا کہ میں نے اپنی بیوی کوطلاق دے دی ہے اور ہماراچھ سالہ ازدواجی تعلق ختم ہوگیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ میکال ذوالفقار کی ازداوجی زندگی کافی عرصے سے انتشارکا شکارتھی کیونکہ بعض معاملات پر میاں بیوی کے درمیان شدید اختلافات چل رہے جس ان کے فیملی ممبران نے حل کرنے کی کوشش بھی کی تاہم اس میں کامیابی نہ ہوسکی جس پر میکال نے گزشتہ روز طلاق دے دی۔

میکال ذوالفقار نے چھ سال قبل فیملی کی مشاورت سے لومیرج کی تھی ۔یہ امرقابل ذکر ہے کہ کیرئر کے آغاز کے ساتھ ہی میکال ذوالفقاراوراداکار ہ زارشیخ کاافیئرشروع ہوگیا تھا جو کئی سال جاری رہا ،دونوں شادی کے خواہش مندبھی تھے لیکن میکال کی فیملی کے انکار کے بعد انہوں نے یہ شادی کی تھی جو اب طلاق کی صورت میں اختتام پذیرہوگئی ہے۔

مزید : کلچر


loading...