آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لوں گی ،میرا

آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لوں گی ،میرا
 آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لوں گی ،میرا

  


لاہور (فلم رپورٹر)فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ رکن اسمبلی بننے کے لئے آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لوں گی ،وقت آنے پر بتاؤں گی کہ میں کسی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لوں گی ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینا ہر بالغ شہری کا حق ہے اور خاص طور پر ایسے لوگوں کو جو اپنے ملک کے غریب لوگوں کے لئے کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ہاں ایک غلط روایت پرورش پارہی ہے کہ ہم انفرادی طور پر کسی نہ کسی اچھے پراجیکٹ میں مصروف ہوتے ہیں اگر اتحاد اور ایک پلیٹ فارم پر مل کر کام کیاجائے تو ملک میں فلاحی انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے ۔میرا نے کہا کہ ہمیشہ دکھی انسانیت کے لئے میرا دل تڑپتا ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں دکھی اور ضرورت مندانسانیت کی اپنی حد تک مدد کر سکوں ۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی ریاست کے لئے فرد واحد نہیں مکمل ٹیم ورک کا ہونا ضروری ہے اور میرامشن ہے کہ میں ملک کے غریبوں کے علاج معالجے اوران کے بچوں کی تعلیم کے ساتھ جلد حصول انصاف کے لئے جد وجہد کروں۔

مزید : کلچر


loading...