مہرین شاہ پی ایف ڈی سی فیشن شوکیلئے منتخب

مہرین شاہ پی ایف ڈی سی فیشن شوکیلئے منتخب
 مہرین شاہ پی ایف ڈی سی فیشن شوکیلئے منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل مہرین شاہ کو پی ایف ڈی سی کے فیشن شوکے لئے ماڈل منتخب کرلیا گیاہے جو دوہفتے بعدلاہورمیں منعقد ہوگا۔مہرین شاہ کے لئے ریمپ پر واک کا یہ پہلا موقع ہوگاکیونکہ اس سے پہلے وہ صرف اداکاری ہی کرتی رہی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ پی ایف ڈی سی کے برائیڈیل ویک کے لئے اس بار بہت سی نئی ماڈلز متعارف کرائی جارہی ہیں جس کے لئے بہت سی لڑکیوں کے آڈیشن لئے گئے ۔ مہرین شاہ نے کچھ عرصہ پہلے ایکٹنگ کے ذریعے شوبزمیں قدم رکھا تھا اور اب تک وہ ’’ میری بہوئیں‘‘اور’’جانثار‘‘سمیت کئی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جبکہ ان دنوں سلیم شیخ پروڈکشن کے سیریل’’کفارہ‘‘میں اہم کردارکررہی ہوں۔
مہرین شاہ نے گزشتہ روز’’پاکستان‘‘سے ملاقات کے دوران بتایا کہ میرافوکس اداکاری پر ہی اسی لئے میں ان دنوں زیادہ تر ڈراموں میں ہی کام کررہی ہوں اور آئندہ بھی اداکاری کو ہی ترجیح دوں گی لیکن اس کے ساتھ ساتھ فیشن انڈسٹری میں بھی کام کرتی رہوں گی۔ایک سوال کے جواب میں مہرین شاہ نے کہا کہ انڈسٹری میں تھوڑے کام کے باوجودمجھے بہت اچھا رسپانس ملا جس سے میری حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

مزید :

کلچر -