فلموں کے اچھے کرداروں میں کاسٹ ہونا چاہتی ہوں،صائمہ

فلموں کے اچھے کرداروں میں کاسٹ ہونا چاہتی ہوں،صائمہ
 فلموں کے اچھے کرداروں میں کاسٹ ہونا چاہتی ہوں،صائمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر ) اداکارہ صائمہ نے کہاہے کہ خواہش ہے پنجابی فلموں کاسنہری دور واپس آجائے ،میرے پرستار مجھے دیگرزبان کی فلموں کیساتھ پنجابی زبان کی فلموں میں بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں اور ویسے بھی مجھے ذاتی طور پر اردوکے بعد پنجابی فلموں میں کام کرنا اچھا لگتا ہے ۔صائمہ نے کہا کہ ماضی کی فلمیں انتہائی معیاری اور اصلاحی ہوتی تھیں جن میں دیکھنے والوں کے لئے کوئی نہ کوئی پیغام ہوتا تھا ۔آج بھی ہمیں اسی طرفتوجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں ان دنوں فلموں کے ساتھ ڈراموں میں کام کررہی ہوں ۔میر ا ڈراموں میں کام کرنے کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا ہے اور آئندہ صرف معیاری فلموں میں اچھے کرداروں میں جلوہ گر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے نت نئے موضوعات پر اچھی اور معیاری فلمیں بنانا ہوں گی اور نئے فنکاروں کے اعتماد میں اضافہ کرنے کیلئے انہیں زیادہ سے زیادہ مواقع دینا ہوں گے۔

مزید :

کلچر -