رفیع پیرتھیٹر کا تین روز پپٹ فیسٹول اختتام پذیر

رفیع پیرتھیٹر کا تین روز پپٹ فیسٹول اختتام پذیر
 رفیع پیرتھیٹر کا تین روز پپٹ فیسٹول اختتام پذیر

  


لاہور(فلم رپورٹر)رفیع پیرتھیٹرورکشاپ کے زیراہتمام تین روز پپٹ فیسٹول رائے ونڈ روڈ پر واقع پیروزکیفے میں اختتام پذیر ہوگیاجس میں مقامی فنکاروں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی گروپس نے بھی پرفارم کیا۔اس بارے میں عثمان پیرزادہ نے’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رفیع پیر نے اپنی روایت کے مطابق ثقافتی سرگرمیوں کو جاری رکھا ہوا ہے اور انٹرنیشنل پپٹ فیسٹیول بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھیحال ہی میں رفیع پیرنے کلچرل کمپلیکس میں صوفی میوزک فیسٹیول منعقدکیا تھا جس میں ملک بھرسے آئے ہوئے فنکاروں نے پرفارم کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پپٹ فیسٹول گزشتہ روز ختم ہوگیا اس کو دیکھنے کے لئے عوام کی بہت بڑی تعداد آئی ۔

مزید : کلچر


loading...