فلم’’وڈا خاندان‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز

فلم’’وڈا خاندان‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر ) ڈائریکٹر نویدرضا نے اپنی نئی پنجابی فلم’’وڈا خاندان‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا، اس فلم کا کیمرہ گذشتہ روز شیخو پورہ کے ایک نواحی گاؤں میں اوپن کیا گیاجس میں اداکارہ صائم اور رانا رحمان پر ابتدائی سین اور ایک گانا فلمبندکیاگیا۔معاون فلمساز عبدالقدیر،مصنفہ رخسانہ کنول،کوریوگرافر افتخارسونی اورکیمرہ مین اسد نورہیں۔گلوکارہ نصیبولعل کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے اس گانے کی عکسبندی ایک فارم ہاؤس پر مکمل کی گئی۔
ہدائتکار نوید رضا نے کہاکہ اس گانے کو آج مکمل کرلیا جائیگا جبکہ کل اس کے دوسرے گانے کی عکسبندی کی جائے گی ۔فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ انعم خان،راحیلہ آغا،دلبر چوہدری،ندیم ساجد ،ہمایوں گل،مجید راہی،بختاور،عابدہ بیگ،خادم سلطان،گل خان ،جانوبابا و دیگر شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -