فلم ’’جگا‘‘ عوامی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

فلم ’’جگا‘‘ عوامی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر )ورسٹائل اداکار خادم سلطان کی نئی پنجابی فلم’’جگا‘‘عوامی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ اس فلم کو اس ہفتے مقامی سینما گھرمیں ریلیز کیا گیاتھا جس نے اپنے پہلے شومیں ہی عوامی رش حاصل کرلیا تھا اور تین دن گزرنے پر بھی رش بڑھ رہاہے اس فلم کے ہدائتکار شہزاد حیدر ،فلمساز عرفان ہاشمی ہیں جبکہ فلم کی کاسٹ میں خادم سلطان،سلیم ساجد،صائم،صائمہ جان،چنبیلی،عرفان ہاشمی ودیگرشامل ہیں۔
ٹائٹل رول کرنے والے اداکار خادم سلطان نے کہاکہ میں مرحوم سلطان راہی کا بہت بڑا فین ہوں ان سے شکل کی مشابہت کی بنا پر مجھے اس فلم میں کاسٹ کیا گیا اور مجھے خوشی ہوئی ہے کہ لوگ اس فلم کو جوق درجوق دیکھنے آرہے ہیں اور میں اپنے رب کا شکرگزار ہوں جس نے مجھے سرخروکیا۔

مزید :

کلچر -