مہوش نے ہمایوں اورایمان کے درمیان فاصلے بڑھادیئے

مہوش نے ہمایوں اورایمان کے درمیان فاصلے بڑھادیئے
 مہوش نے ہمایوں اورایمان کے درمیان فاصلے بڑھادیئے

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ مہوش حیات نے ہمایوں سعید اورایمان علی کے درمیان فاصلے بڑھادیئے،مہوش حیات اور ہمایوں سعید کی بڑھتی ہوئی قربت نے ایمان علی کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا، ایمان نے ہمایوں کی پارٹی میں شرکت سے انکارکردیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ان دنوں ہمایوں سعیداور مہوش حیات کے درمیان بہت قریبی تعلقات ہیں اور دونوں کی بڑھتی ہوئی قربتیں ایمان علی کے لئے پریشانی کا سبب ہیں جو اس سوچ میں گم ہیں کہ کس طرح اس مشکل سے چان جھڑائی جائے۔ ایمان علی کو دونوں فنکاروں کا ملنا جلنا اور ساتھ وقت گذارنا بالکل بھی پسندنہیں ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ان دونوں کی موجودگی میں کسی جگہ نہیں جاتیں اور نہ ہی کسی ایسی تقریب میں شرکت کرتی ہیں جہاں یہ دونوں موجودہوتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں پروڈیوسر ہمایوں سعیدکی شہزاد نصیب کی زیرتکمیل فلم’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘کے مکمل ہونے کی خوشی میں ایک بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف فنکاروں سمیت فلم ،فیشن اور ٹیلی ویژن سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی جس میں ایمان علی کو بھی مدعوکیا گیا تھا جنہوں نے پارٹی میں شرکت سے واضح انکار کردیا۔

۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ٹیلی ویژن کے ایک سینئرڈائریکٹر نے بھی ایمان علی کو مذکورہ پارٹی میں شرکت کی دعوت لیکن ایمان نے انہیں بھی شرکت سے انکار کردیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس پارٹی کا اہتمام ہمایوں سعیداور شہزادنصیب نے مشترکہ کیا تھا جس میں جاوید شیخ،عمران اشرف، آصف رضامیر،صباحمید،واسع چوہدری،ثروت گیلانی،گوہررشید،عائشہ خان،عروہ حسین اور مہوش حیات سمیت بہت سے دیگرلوگوں نے بھی شرکت کی لیکن ایمان علی کی غیر موجودگی بارے کئی لوگ باتیں کرتے رہے جن کے بارے میں جب ایمان علی کو پتہ چلاتوانہوں نے کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے انکارکردیا۔ایمان علی اور ہمایوں سعید کے درمیان کئی سالوں سے گہری دوستی تھی اور انہیں کئی بار اکٹھے کام کا موقع بھی ملا، جب ہمایوں سعید نے اپنی فلم’’جوانی پھرنہیں آنی‘‘کی کامیابی کے بعد گزشتہ سال نئی فلم’’پنجاب نئی جاؤں گی‘‘بنانے کا اعلان کیا تو فلم میں لیڈ رول کے لئے ان کے سامنے کئی نام تھے جبکہ ان کے پارٹنراور دیگر قریبی دوستوں نے بھی انہیں کئی طرح کے مشورے دیئے لیکن ہمایوں سعید نے حتمی فیصلہ کرتے ہوئے مرکزی کردارمیں ایمان علی کو کاسٹ کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد میڈیا میں ایمان علی کے نام کی تشہیرکی گئی ہے کہ وہی اس فلم میں لیڈ رول کررہی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ایمان علی نے کچھ روزفلم کی شوٹنگ بھی کرائی لیکن پھراچانک انہیں فلم سے الگ کرکے ان کی جگہ مہوش حیات کو کاسٹ کرلیا گیا اور یہی واقعہ ہمایوں سعیداور ایمان علی کے تعلقات خراب کرنے میں ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ اس بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ ایمان علی کو فلم سے الگ کرانے میں مہوش حیات نے اہم کردار اداکیا اور ایسے حالات پیداکئے کہ ہمایوں سعیداپنا فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبورہوگئے ۔ جب ہمایوں سعید ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘کی کاسٹنگ میں مصروف تھے انہی دنوں نجی ٹی وی سے ڈرامہ سیریل’’دل لگی‘‘آن ایئر تھی جس کے مرکزی کردار ہمایوں سعیداور مہوش حیات نے کئے تھے۔جس طرح انہوں نے اس سیریل میں پہلے دوست اور بعدمیں میاں بیوی کا کردار کیا اسی طرح انہیں تیزی سے ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملا اوریوں سیریل کے ٹائٹل ’’دل لگی‘‘سے شروع ہونے والے یہ تعلقات مضبوط ہوتے چلے گئے ۔ چونکہ یہ ڈرامہ ان دنوں بہت زیادہ پسندکیاجارہا تھا اور اس کی ریٹنگ بھی دیگرڈراموں سے بہت زیادہ تھی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ دونوں کی جوڑی کو شائقین بھی بہت پسندکررہے تھے جس پر کئی دوستوں نے مشورہ دیا کہ اس ڈرامے کی طرح اگرفلم میں بھی ہمایوں سعیداور مہوش حیات کی جوڑی ہوگی تو لوگ اسے زیادہ پسندکریں گے جس پر کافی سوچ بچار کے بعد ایمان علی کو فلم سے الگ کرتے ہوئے ان کی جگہ مہوش حیات کو لے لیا گیااور جب اس بات کا پتہ ایمان علی کو چلاتو انہوں نے سخت الفاظ میں ردعمل کا اظہارکیا۔ہمایوں سعیدکی مذکورہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے جس کی پوسٹ پروڈکشن جاری ہے۔اس حوالے سے ہمایوں سعیداورایمان علی کا موقف سامنے نہیں آیا۔

مزید : کلچر


loading...