شاہد آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار فتح پرٹیم کو مبارکباد

شاہد آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار فتح پرٹیم کو مبارکباد
 شاہد آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار فتح پرٹیم کو مبارکباد

  


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاداب خان پاکستان کے لیے بہترین تلاش ہیں،ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سرفراز احمد نے شاندار کپتانی کی۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز سے چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں 3۔1سے کامیاب ہونے کے بعد قومی ٹیم اور شاداب خان کو شاندار پرفارمنس پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ شاداب خان پاکستان کے لیے بہترین تلاش ہیں۔آخری میچ میں شاندار کھیل پیش کرنے پر شاہد آفریدی نے احمد شہزاد کو بھی مبارکباد دی۔انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز سے بہت اچھی سیریز جیتی ،سرفراز نے اعلیٰ کپتانی کی۔شاہدآفریدی نے بلے بازی کے شعبے میں مستقل پرفارمنس دیکھنے کی امید کا بھی اظہار کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...