ٹی20سیریزجیتنے سے اعتمادمیں اضافہ ہوا:وہاب ریاض

ٹی20سیریزجیتنے سے اعتمادمیں اضافہ ہوا:وہاب ریاض
 ٹی20سیریزجیتنے سے اعتمادمیں اضافہ ہوا:وہاب ریاض

  


پورٹ آف سپین(اے این این)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی20 سیریز جیتنے سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹی 20 میچ جیتنے کے بعد فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کبھی بھی آسان نہیں رہی،تیسرے میچ میں غلطیاں ہوئیں مگر فیصلہ کن میچ جیتنے کیلئے پر امید تھے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی اعتماد پر پورا اترے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔یاد رہے کہ پاکستان نے آخری ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر چار میچوں کی سیریز 1-3 سے اپنے نام کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...