ڈی جی سپورٹس پنجاب کی قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلا ف ٹی20سیریز جیتنے پر مبارکباد

ڈی جی سپورٹس پنجاب کی قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلا ف ٹی20سیریز جیتنے پر ...

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے قومی کرکٹ ٹیم کوویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام میں ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا کہ قومی ٹیم نے بہترین کھیل اور ٹیم سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کی ہے ،انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر خوش ہے ، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی ٹیم اپنی کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھے گی اور اس طرح محنت سے ون ڈے اور ٹیسٹ سریز بھی جیتے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...