کامن ویلتھ جونیئر گیمز سندھ کی جوڈکھلاڑی ومریم رفیق منتخب

کامن ویلتھ جونیئر گیمز سندھ کی جوڈکھلاڑی ومریم رفیق منتخب

کراچی (آئی این پی)بھاماس میں منعقد ہونے والے کامن جونیئر گیمز کے لئے نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں نیشنل جونیئر بوائز اینڈ گرلز جوڈو ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر ہوگیا ۔نیشنل کوچ محمد رفیق نے کھلاڑیوں کو ٹرینگ دی گزشتہ روز ٹریننگ کی اختتامی تقریب نیشنل کوچنگ سینٹر میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی سندھ جوڈو ایسوسی ایشن ویمنز کی صدر SPشہلا قریشی نے شرکت اس موقع پر نیشنل جوڈو کوچ محمد رفیق نے ٹریننگ کیمپ اور کھلاڑیوں کی کارکردگی سے متعلق تفصیل بیان کی اس موقع پر سندھ جو ڈو گرلز کی بھاماس میں منعقد ہونے والے کامن جونیئر گیمز کے لئے جوڈو پلیئر مریم رفیق بھی موجود تھیں SPشہلا قریشی نے مریم رفیق کو اُن کی انتخاب پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے جوڈو میں ان کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں 5ہزار کیش پرائز سے بھی نوازا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہلا قریشی نے کہاکہ تمام کھیلوں کی طرح جوڈو صحت مند زندگی کو پروان چڑھانے کا اہم جز ہے انہوں نے کامیاب ٹرینگ کیمپ پر نیشنل جوڈو جونیئر کیمپ کے کوچ محمد رفیق کو مبارکباد پیش کی اور کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے جو ڈو پلیئر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...