ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی پر محمد نبی اور دولت زدران کو تنبیہ

ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی پر محمد نبی اور دولت زدران کو تنبیہ
 ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی پر محمد نبی اور دولت زدران کو تنبیہ

  


دبئی(اے پی پی) آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر افغان کرکٹرز محمد نبی اور دولت زدران کو خبردار کیا ہے، دونوں کھلاڑی آئرلینڈ کے خلاف چار روزہ میچ کے دوران دو مختلف واقعات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، پہلی اننگز میں آئرش بلے باز پیٹر چیز کریز پر موجود تھے اور وہ رن لینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے تھے اس کے باوجود فاسٹ باؤلر دولت زدران نے تھرو پھینکی جو آئرش بلے باز پیٹر چیز کی ٹانگ پر لگی، دریں اثنا آل راؤنڈر محمد نبی کو کھیل کی روح کو نقصان پہنچانے پر خبردار کیا گیا ہے، انہوں نے بلبرینی کے خلاف کیچ کی غلط اپیل کی اور جشن منایا، دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے غلطی تسلیم کرنے پر باقاعدہ سماعت نہیں کی گئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...