وقار یونس نے ویسٹ انڈیز کیخلاف فتح کا کریڈ ٹ انضمام الحق کو دیدیا

وقار یونس نے ویسٹ انڈیز کیخلاف فتح کا کریڈ ٹ انضمام الحق کو دیدیا
 وقار یونس نے ویسٹ انڈیز کیخلاف فتح کا کریڈ ٹ انضمام الحق کو دیدیا

  


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ انضمام الحق کی حکمت عملی اور کام سے خوشی ہورہی ہے،انہوں نے وہ کام کیا جو دوسرے سلیکٹر ز کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔ایک بیان میں وقار یونس نے کہا کہ شاداب، حسن اور رومان رئیس جیسے نوجوان کھلاڑیوں کو منتخب کرکے اچھا کام کیا ، نوجوان کھلاڑی بھی توقعات پر پورا اترے ،قابل تعریف ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا کریڈٹ چیف سلیکٹر انضمام الحق کو جاتا ہے،میں نے اپنے دور میں ہمیشہ نوجوان کھلاڑیوں کو اہمیت دینے کی بات کی۔وقار یونس کا یہ بھی کہناتھاکہ ماضی میں سلیکٹرز زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے سے ڈرتے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...