ریٹائر منٹ کے باوجود چینی سٹارلی نا پر نوٹوں کی تاحال بارش

ریٹائر منٹ کے باوجود چینی سٹارلی نا پر نوٹوں کی تاحال بارش
ریٹائر منٹ کے باوجود چینی سٹارلی نا پر نوٹوں کی تاحال بارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (آئی این پی)ریٹائر منٹ کے باوجود چینی سٹارلی نا پر نوٹوں کی بارش ،سابق ٹینس پلیئر نے گزشتہ سال بیس ملین ڈالر ز سے زائد اپنے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کئے جو انڈو رسمنٹ، سپانسر شپ اور دیگر پراجیکٹس سے حاصل ہوئے۔تفصیلات کے مطابق گھٹنے کی انجری کے باعث انٹر نیشنل ٹینس سے دو سال قبل ریٹائرمنٹ لینے کے باوجود چین کی سابق کھلاڑی لی نا کی برانڈ ویلیو میں کمی نہیں آسکی۔ وہ کاروباری دنیا میں پہلے سے کامیاب نظر آرہی ہیں اور گزشتہ سال بیس ملین ڈالر ز سے زائد اپنے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کئے جو انڈو رسمنٹ، سپانسر شپ اور دیگر پراجیکٹس سے حاصل ہوئے ، یہ رقم دو ہزار چودہ سے دو ملین ڈالرز زائد ہے ، وہ اپنے ملک میں ذاتی ٹینس اکیڈمی قائم کرنے کی بھی منصوبہ بندی کر رہی ہیں جہاں مینز اور ویمنز چیمپئن تیار کئے جائیں گے۔