انڈر 12 ٹینس ٹیم کے انتخاب کیلئے اوپن ٹرائلز کل ہوں گے

انڈر 12 ٹینس ٹیم کے انتخاب کیلئے اوپن ٹرائلز کل ہوں گے

اسلام آباد(اے پی پی) قومی انڈر 12 ٹینس ٹیم کے انتخاب کیلئے اوپن ٹرائلز (کل) بدھ کو دلاور عباس پی ٹی ایف کمپلیکس، اسلام آباد میں ہوں گے۔ پی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایشین ٹینس فیڈریشن نے پہلی بار ڈویلپمنٹ سرکٹ میں انڈر 12 مقابلوں کو شامل کیا ہے۔ ایشیا کو پانچ زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان کو ساؤتھ ایشیا زون میں رکھا گیا ہے جبکہ دیگر ممالک میں بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، مالدیپ، نیپال اور سری لنکا شامل ہیں۔ اس زون کے ابتدائی مقابلے 15 مئی کو نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں شروع ہوں گے۔ پی ٹی ایف کے مطابق اوپن ٹرائلز میں 12 سال سے کم عمر کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔

، ٹرائلز کیلئے انعام الحق کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے، تمام غیر مقامی کھلاڑیوں کو پی ٹی ایف میں بلا معاوضہ رہائش دی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...