ایم ڈبلیو اے چیمپئن شپ،قومی ٹیم ٹین پین باؤلنگ7اپریل کو روانہ ہوگی

ایم ڈبلیو اے چیمپئن شپ،قومی ٹیم ٹین پین باؤلنگ7اپریل کو روانہ ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹین پین باؤلنگ ٹیم 43 ویں ایم ڈبلیو اے انٹرنیشنل اوپن ٹین پین باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 7 اپریل کو پاکستان سے تھائی لینڈ روانہ ہوگی۔ چیمپئن شپ 8 اپریل سے بنکاک تھائی لینڈ میں شروع ہوگی۔ ٹین پین ٹیم میں اعجاز الرحمان کے علاوہ پاکستان کے ٹاپ سیڈڈ کھلاڑی افضال اختر، احمر عباس، علی سوریا اور دانیال شاہ بھی اس میگا ایونٹ میں اپنے کھیل کے جوہر دیکھائیں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمان نے کہا کہ43 ویں ایم ڈبلیو اے سنگا تھائی لینڈ انٹرنیشنل اوپن چیمپئن شپ ایک بہت بڑا ایونٹ ہے جس کیلئے ہم نے پاکستان میں نیشنل لیول چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جس میں مجھ سمیت افضال اختر، احمر عباس، علی سوریا اور دانیال شاہ شامل ہیں۔ ایونٹ میں عمدہ کار کردگی پیش کرنے کیلئے پاکستان ٹیم کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور امید رکھتا ہوں کہ پاکستانی ٹیم اپنے کھیل سے قوم کو مایوس نہیں کرے گی ۔