لیگ ا سپنر شاداب خان کا مستقبل تابناک ہے :سرفراز احمد

لیگ ا سپنر شاداب خان کا مستقبل تابناک ہے :سرفراز احمد
 لیگ ا سپنر شاداب خان کا مستقبل تابناک ہے :سرفراز احمد

  


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے لیگ سپنر شاداب خان کے تابناک مستقبل کی نوید سنا دی ،شاداب خان کو ٹیسٹ میچوں میں بھی موقع دیا جا سکتا ہے ۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے سر فراز احمد کا کہنا تھا کہ جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے ۔آج کے میچ میں ٹیم فیلڈ نگ بہترین تھی ۔شاداب خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے شاداب کو چھ اوورز کے بعد باؤلنگ کروانے کا منصوبہ بنا یا تھا تاہم حسن علی کے باؤلنگ سپیل نے میچ کا نقشہ ہی تبدیل کردیا ۔ان کا کہنا تھا کہ شاداب خان مستقبل میں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کھیل سکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکامیابی کے اس سفر کو ون ڈے سیریز میں بھی جاری رکھنے کی کوشش کریں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...