آئی پی ایل کا دسواں رنگارنگ ایڈیشن کل سے شروع ہوگا

آئی پی ایل کا دسواں رنگارنگ ایڈیشن کل سے شروع ہوگا

ممبئی(اے پی پی) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) زیر اہتمام انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا دسواں ایڈیشن (کل) بدھ سے شروع ہوگا۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے مطابق انڈور 6 برس بعد میچز کی میزبانی کرے گا، اس نے آخری بار 2011ء میں لیگ کے میچز کی میزبانی کی تھی، دفاعی چیمپئن سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم 5 اپریل کو رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف افتتاحی میچ سے مہم کا آغاز کریگی۔ ایونٹ 5 اپریل سے 21 مئی تک کھیلا جائے گا۔انڈور جس نے آخری بار 2011ء میں آئی پی ایل میچز کی میزبانی کی تھی چھ برس دوری کے بعد دوبارہ میچز کا میزبان بنے گا، ہر ٹیم 14 میچز کھیلے گی جن میں سے سات میچز ہوم گراؤنڈ جبکہ بقیہ سات میچز مختلف مقامات پر کھیلے گی۔ راجیوگاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم 21 مئی کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کی میزبانی کرے گا۔ لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں دہلی ڈیئر ڈیولز، گجرات لائنز، کنگز الیون پنجاب، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، ممبئی انڈینز، رائزنگ پونے سپر جینٹ، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزر حیدرآباد شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...