ریسلر جان سینا اور ان کی ہم پلہ نکی کھاڑے میں جیون ساتھی بن گئے

ریسلر جان سینا اور ان کی ہم پلہ نکی کھاڑے میں جیون ساتھی بن گئے
 ریسلر جان سینا اور ان کی ہم پلہ نکی کھاڑے میں جیون ساتھی بن گئے

  


نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے معروف ریسلر جان سینا نے اپنی گرل فرینڈ لیڈی ریسلر نکی کو 70 ہزار شائقین کی موجودگی میں کھاڑے میں شادی کی پیشکش کر دی جس سے تمام شائقین دم بخود ہو گئے۔ نکی نے چند لمحے توقف کے بعد پیشکش کو قبول کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ جان سینا نے ٹائٹل جیتنے کے بعد تمام شائقین کے سامنے اپنی گرل فرینڈ نکی کو گھٹنوں پر جھک کر ڈائمنڈ رنگ کے ساتھ شادی کی پیشکش کی اور کہا کہ تم کھیل کے دوران اپنی گردن تڑوا بیٹھی اور پھر تمھیں دوبارہ زندگی ملی۔میں نے تمھیں کہا تھا کہ میں ایک دن تمھیں شادی کی آفر کروں گا اور آج وہ لمحہ آ گیاہے میں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں ۔لیڈی ریسلر نکی نے انتہائی جذبات اور آ نسوؤں کے ساتھ یہ آ فر قبول کر لی ارو دونوں ایک دوسرے سے جا ملے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...