گیری کرسٹن ہوبارٹ ہریکینز کے کوچ مقرر
ہوبارٹ(اے پی پی) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز گیری کرسٹن بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہریکینز کی کوچنگ کریں گے۔ ہوبارٹ ہریکینز نے گیری کرسٹن کے ساتھ دو سیزن کیلئے معاہدہ کیا ہے، اس سے قبل وہ بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ 49 سالہ کرسٹن کو پیڈی اپٹن کی جگہ کوچ مقرر کیا گیا ہے جو سڈنی تھنڈر کے ساتھ منسلک ہو چکے ہیں۔