کینسر کو شکست دینے کے بعد مائیکل کاربری کی شاندار واپسی

کینسر کو شکست دینے کے بعد مائیکل کاربری کی شاندار واپسی
 کینسر کو شکست دینے کے بعد مائیکل کاربری کی شاندار واپسی

  


لندن(اے پی پی) کینسر کے موذی مرض کو شکست دینے والے انگلش بلے باز مائیکل کاربری کی کھیل کے میدان میں شاندار واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کارڈف ایم سی سی یو کے خلاف سنچری داغ دی، مائیکل کاربری گزشتہ سال جولائی میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے تھے۔ موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا شروع کر دی ہے۔

انہوں نے کارڈف ایم سی سی یو کے خلاف عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور سنچری سکور کی، ان کا کہنا ہے کہ مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں ابھی وقت لگ سکتا ہے۔کاربری چھ ٹیسٹ، چھ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میں انگلینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...