ایف بی آر نے 1260ارب روپے ٹیکس وصولی کا پلان بنالیا

ایف بی آر نے 1260ارب روپے ٹیکس وصولی کا پلان بنالیا

اسلا م آ با د ( ما نیٹر نگ ڈیسک)ایف بی آر نے رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی کے لئے پلان مرتب کرلیا، ہدف پورا کرنے کے لئے1260 ارب روپے ٹیکس وصولی کرنی ہے۔ممبر آپریشن کا کہنا ہے کہ ٹیکس دینے والے کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، جو ٹیکس نہیں دیتا اس کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔کراچی میں لارج ٹیکس یونٹ میں ایف بی آر ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن رحمت اللہ وزیرکی زیر صدارت اجلاس ہوا،جس میں بتایا گیا کہ مارچ 2017 میں 346 ارب روپے کے ٹیکس وصول کئے گئے۔ایف بی آر حکام نے گفتگو میں کہا کہ رواں مالی سال 9 ماہ میں ہدف کا 65 فیصد 2361 ارب روپے ٹیکس وصولی کر لی ہے۔ممبر ان لینڈ آپریشن رحمت اللہ وزیر نے کہا کہ رواں مالی سال بجٹ کا 3621 ارب روپے کا ہدف حاصل کرلیں گے ، رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی میں 1260 ارب روپے ٹیکس وصولی کرنا ہے،ایک لاکھ انفرادی اور 21 ہزار کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایف بی آر

مزید : صفحہ اول


loading...