سیاسی طاقت عوام کے ہاتھوں سے نکل کر غیر منتخب عناصر کو منتقل ہو رہی ہے : آصف زرداری
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 38 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستانی عوام کو سیاسی طاقت کا منبع بنایا لیکن جو بات سوہانِ روح بن گئی ہے کہ وہ یہ ہے کہ سیاسی طاقت عوام کے ہاتھوں سے نکل کر غیر منتخب عناصر کومنتقل ہو رہی ہے۔ عظیم لیڈر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس منتقلی کو روکا جائے اور اسے منتخب نمائندوں کو واپس کروایا جائے۔ انھوں نے عوام سے کہا کہ وہ خود کو طاقت کا سر چشمہ عوام ہے کے نظریہ کیلئے وقف کر دیں اور طاقت ووٹ کی پرچی سے آنی چاہئے نہ کہ گولی سے۔ شہید بھٹو وہ غیر معمولی لیڈر تھے کہ جن سے ملنے والا معمولی شخص بھی غیر معمولی بن گیا۔ انھوں نے عوام کو جگایا، انھیں امید دلائی اور اپنے پیروکاروں کیلئے مستقبل کیلئے راستے کو روشن کر دیا۔ بھٹو شہید مینارہء روشنی، امیدکی کرن اور متاثر کرنے والی شخصیت تھے اور وہ ملک کی تاریخ میں ہمیشہ قد آور شخصیت رہیں گے۔ انھوں نے متفقہ آئین دے کر ملک کواندرونی اور افواجِ پاکستان کو مضبوط کر کے ملک کو بیرونی خطرات سے تحفظ دیا اور پھر تاریخ کے صفحات میں وہ ہمیشہ کیلئے امر ہو گئے۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ مذہبی انتہا پسندوں کی سازشیں متحد ہو کر ناکام بنائیں گے جو ہماری ریاست کے سیاسی ڈھانچے کو تباہ کرنا کرنا چاہتے ہیں۔ آج ہم یہ عہد بھی کرتے ہیں کہ جمہوریت کیلئے خود کو وقف کریں گے اور ان سب لوگوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنھوں نے جمہوریت کیلئے جلا وطنی اختیار کی، تشدد اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
آصف زرداری
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ بھٹوکے مشن میں حائل رکاوٹیں عوام کی مددسے دورکریں گے ،بھٹوازم پارٹی قیادت اورکارکنان کی رہنمائی کرتارہے گا،ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی کے موقع پراپنے پیغام میں انہوں نے شہیدذوالفقارعلی بھٹوکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ جمہوری اورترقی پسندمملکت بھٹوکافلسفہ تھا،بھٹوازم کے خلاف آمروں کے بنائے بیانیے ایک دن دم توڑدیں گے ۔ذوالفقارعلی بھٹوکاقتل اوربے نظیربھٹوکی شہادت ہمیں اپنے مشن سے ہٹانہیں سکتی ،بھٹوکے مشن کے سامنے حائل رکاوٹیں عوام کی مددسے دورکی جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ شہیدذوالفقارعلی بھٹوکے قتل اورعدالتی ریفرنس پرشنوائی کب ہوگی ۔
بلاول