بلاتفر یق احتساب ہی ملک و قوم کے مفاد میں ہے ‘ چوہدری سرور

بلاتفر یق احتساب ہی ملک و قوم کے مفاد میں ہے ‘ چوہدری سرور

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک میں کر پشن کا خاتمہ اور شفاف احتساب تبدیلی کا آغاز ہوگا ‘احتساب کے معاملے میں کسی کو معاف نہیں سب کا بلاتفر یق احتساب ہی ملک اور قوم کے مفاد میں ہوگا ‘ملک سے کر پشن کو جڑوں سے ختم کر نا ہوگا جس کے لیے پاکستان کی سپر یم کورٹ سمیت دیگر عدالتوں کا انتہائی اہم کردار ہوگا۔پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کر پشن کینسر سے زیادہ خطر ناک ہے اس لیے ملک میں دیگر مسائل کے حل کیلئے ملک سے کر پشن کو جڑوں سے ختم کر نا ہوگا جس کے لیے پاکستان کی سپر یم کورٹ سمیت دیگر عدالتوں کا انتہائی اہم کردار ہوگا کیونکہ نیب سمیت دیگر ادارے اپنی ذمہ داریاں پورے کر نے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں اور قوم بھی اب ان اداروں پر اعتماد کر نے کو تیار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ملک سے کر پشن کا خاتمہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کر پشن ختم ہو جائیگی تو دیکر مسائل کو بھی حل کر نے میں مددملے گی ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...