ہمارا کام صرف سزا دینا نہیں مصالحت سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے،جسٹس انوار الحق

ہمارا کام صرف سزا دینا نہیں مصالحت سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے،جسٹس انوار الحق

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) مصالحتی مراکزکے لئے نامزد ماتحت عدالتوں کے 24ججوں کی 5روزہ تربیت کے آغاز کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ثالثی ایک گیم چینجر ہے، چھوٹی چھوٹی غلطیوں اور مسائل کا حل یہ نہیں کے ایک کو سزا دے دی جائے، سزا ایسے مسائل کا واحد حل نہیں ہے۔ مصالحتی سینٹرز کے قیام سے بہت سی معاشرتی برائیوں کو ختم کرنے میں مدد ملے گی، ہمارا کام لوگوں کو کم سے کم وقت میں انصاف فراہم کرنا ہے،تمام جوڈیشل آفیسرز پوری سنجیدگی سے ٹریننگ مکمل کریں اور اپنے آپ کو ثابت کریں کے آپ کو جو ڈیوٹی دی گئی ہے آپ نے اس کاحق ادا کیا، ہمارا کام صرف لوگوں کو سزا دینا نہیں بلکہ مصالحت کرا کے بھی مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر بیرسٹر ظفر اقبال کلانوری، ورلڈ بینک کی نمائندہ عاصمہ خواجہ، ایڈووکیٹ طارق سعیدرانا اور دیگر ٹرینرز موجود تھے۔

مسئلہ حل

مزید : صفحہ آخر


loading...