لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ16گھنٹے کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ16گھنٹے کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصا ف نے پنجاب کے شہری و دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر 10سے16گھنٹے کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی ہے ۔پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی کی طرف سے جمع کرائی جانے والی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے عوام اس اقدام سے سخت نالاں اور اضطراب کا شکار ہیں، ابھی موسم گرما کا باقاعدہ آغاز نہیں ہوا مگر بجلی غائب ہو چکی ہے صنعتی پیداوار واضح حد تک کم ہو رہی ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ مہنگائی میں اضافے کا باعث بھی بن رہی ہے۔ شعیب صدیقی نے اپنی قرار داد میں کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے حکمرانوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں لہذاپنجاب اسمبلی کا ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ حکمران اپنے وعدوں اور دعووں کا پاس کرتے ہوئے صوبہ پنجاب میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا فی الفور خاتمہ کریں اور عوام کو اس اذیت سے نجات دلائیں ۔ایک اور قرار دا د میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے شعیب صدیقی نے ہر 15دن بعد پیٹرول و ڈیز ل اورمٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بھی مطالبہ کیا ہے کہ یہ بے جا اضافہ فوری واپس لیا جائے کیونکہ اس اقدام سے مہنگائی کا جواز تلاش کیا جا تا ہے ۔
اسمبلی میں قرار داد

مزید :

صفحہ اول -