کرپشن کرنیوالوں کا محاسبہ ضروری ، مفروضوں پر ملزم بنانا نقصان دہ ہے :ساجد میر

کرپشن کرنیوالوں کا محاسبہ ضروری ، مفروضوں پر ملزم بنانا نقصان دہ ہے :ساجد ...

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ پاکستان) سربراہ مرکزی جمعیت اہلحدیث ،سینیٹر پروفیسر علامہ ساجد میر نے کہا ہے نواز شریف،آصف زرداری اور عمران خاں سمیت جو کوئی بھی کرپشن میں ملوث پایا جائے انکا سخت محاسبہ ہو نا چاہیے اور جو بھی ذمہ دارہوں ان سے لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے ،لیکن کسی کو صرف مفروضہ کی بنیاد پر ملزم نہیں بنایا جا سکتا،پانامالیکس میں وزیر اعظم نواز شریف کا نام نہیں اگر انکی فیملی میں سے کسی کا نام ہے تو اسکا فیصلہ عدالت کریگی۔ن لیگ سے آئندہ اتحاد کے بارے میں اکیلا کو ئی فیصلہ نہیں کر سکتا اس ضمن میں جمعیت کے تما م شوریٰ ارکان کا جو متفقہ فیصلہ ہو گا اس پر عمل کیا جائیگا۔گزشتہ روزحافظ آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انکا مزید کہنا تھا اسوقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی کا خاتمہ اور امن و امان کا قیام ہے پاک فوج ، دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں نے دہشتگردی خاتمہ کیلئے بڑی قربانیا ں دی ہیں ،اللہ کا شکر ہے ملک میں امن قائم اور دہشتگردی کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ یہ وقت پوائنٹ سکورننگ نہیں بلکہ دہشتگردی خاتمہ کیلئے ملی وقومی یکجہتی کے عملی مظاہرے کا ہے ۔ دنیا پاکستان میں دہشتگردی کو مذہب کیساتھ جوڑ رہی ہے لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں ،بعض شر پسند غیر ملکی قوتیں پاکستان میں امن کی دشمن ہیں جو ایسی سازشیں کر رہی ہیں۔ دہشتگردوں کے خاتمہ کیلئے فوجی عدالتوں کے قیام مثبت اثرات آ رہے ہیں لیکن بعض سیاسی جماعتیں ابھی بھی اعتراض کر رہی ہیں جو بلا جواز ہے ۔ کشمیریوں کی چوتھی نسل بھارتی تسلط و مظالم سے آزادی اور پاکستان سے ملنے کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دے رہی ہے لیکن افسوس پاکستان اس اہم قومی مسئلہ کو دنیا بھر میں صحیح طریقے سے اجاگر نہیں کر سکا ، حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام عالم پر زور دے۔ انتخابات سے قبل دینی،مذہبی جماعتوں کا اتحاد بہت ضروری ہے ماضی میں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے اتحاد قائم کیا لیکن جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام کے اختلافات و مفادات کی وجہ سے یہ اتحاد قائم نہ رہ سکا۔بعدا زاں سینیٹر ساجد میر ، مولانا محمدنعیم بٹ مرکزی سینئر نائب صدر، فیصل افضل شیخ، مرکزی صدر اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان اور مولاناسید سبطین شاہ نے مولانا نصر اﷲخاں بھٹی کی زیر صدارت منعقدہ سیرت النبیؐ کانفرنس سے بھی خطاب کیا ۔

ساجد میر

مزید : صفحہ آخر


loading...